ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد نے رانا ثناءاللہ کی رکنیت معطل کردی

ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد نے رانا ثناءاللہ کی رکنیت معطل کردی

  

فیصل آباد ( بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن فیصل آباد نے ہائیکورٹ بینچ کے قیام کی تحریک سے انحراف کے علاوہ اس سلسلہ میں فیصل آباد کے وکلاءاور عوام سے دہرا طرز عمل اختیار کرنے پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ کی ڈسٹرکٹ بار کی ممبر شپ معطل کر دی ہے ۔ جبکہ ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کی اپیل پر کی جانے والی ہڑتال کی خلاف ورزی پر چار وکلاءچوہدری محمد احسن ¾فیصل تیمور ¾رضا فیصل اور ملک سخاوت علی اعوان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے ۔ اجلاس میں بار کے عہدے داروں سابق صدوراورسینئر وکلاءسمیت سینکڑوں بار ممبرا ن نے شرکت کی اس موقع پر فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں سے شدیدنفرت کااظہارکرتے ہوئے وکلاءنے متفقہ طور پر سخت رد عمل اختیار کرنے کا عزم دوہرا یا ۔

مزید :

صفحہ اول -