سندھ اسمبلی لیاری گینگ وار ارکان کیخلاف مقدمے واپس لینے پر ایم کیوایم کا ان کیمرہ بریفنگ کابائیکارٹ

سندھ اسمبلی لیاری گینگ وار ارکان کیخلاف مقدمے واپس لینے پر ایم کیوایم کا ان ...

  

کراچی(نیٹ نیوز) لیاری آپریشن کے مقدمات واپس لینے پر ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کے ان کیمرا سیشن کا بائیکاٹ کردیا۔ رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے بتایا کہ لیاری گینگ وار کے ارکان کے خلاف مقدمات واپس لینے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، اس لئے ایم کیو ایم نے آئی جی سندھ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں ان کیمرا بریفنگ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری سرپرستی میں لیاری گینگ وار کی کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی کے شہریوں کو ہزاروں لاشیں اٹھانی پڑیں۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ پی پی نے ایم کیو ایم کو پیغام دے دیا کہ انتخابات میں ہم ساتھ نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری گینگ وار کے ملزمان کے خلاف مقدمات واپس لینے کے لئے خط لکھا گیا ہے، ہشت گردوں پر عائد مقدمات واپس لئے گئے تو لائحہ عمل طے کریں گے۔ ڈاکٹر صغیر نے بتایا کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں موجودہ صورتحال پر غور کیا جارہا ہے اس موقع پر ایم کیو ایم کے وزراءاور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی نے سندھ اسمبلی میں ارکان کو کراچی میں امن وامان اور جرائم کی صورتحال پر ان کیمرا بریفنگ میں ارکان سندھ اسمبلی کو بتایا کہ شہر میں جرائم کی وارداتوں میں فرقہ وارانہ گروپ، بھتا مافیا اور دھماکوں میں طالبان کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہی۔ شہر میں مذہبی منافرت کی بنیاد پر قتل کی وارداتیں اور ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود نے سپریم کوٹ کو کراچی بد امنی کیس میں پیش کی جانے والی رپوٹس کے بارے میں بھی ممبران کو آگاہ کیا۔

بائیکاٹ

مزید :

صفحہ اول -