صدر زرداری اور بلاول بھٹو کا کل لاہور پہنچنے کا امکان

صدر زرداری اور بلاول بھٹو کا کل لاہور پہنچنے کا امکان

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) صدرمملکت آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کراچی سے اسلام آباد جائیں گے اور پھر کل ان کے بلاول ہاﺅس لاہور میں پہنچنے کا امکان ہے۔ صدر مملکت کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آج کراچی سے اسلام آباد جائیں گے اور کل لاہور آئیں گے۔ واضح رہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری چھ روز لاہور میں قیام کے بعد بدھ کے روز کراچی چلے گئے تھے۔

امکان

مزید :

صفحہ اول -