لیاری گینگ وار کے ملزمان کو ریلیف دینے پر اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ، نوٹیفکیشن کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا: ایم کیوایم

لیاری گینگ وار کے ملزمان کو ریلیف دینے پر اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ، ...
لیاری گینگ وار کے ملزمان کو ریلیف دینے پر اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ، نوٹیفکیشن کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا: ایم کیوایم

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی حکومت کی طرف سے لیاری گینگ وار کے ملزمان کے سروں کی قیمت واپس لیے جانے پر متحدہ قومی موومنٹ نے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیاجبکہ ایم کیوایم کے رہنماءفیصل سبزواری نے کہاکہ نوٹیفکیشن کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیرسے ڈپٹی سپیکر شہلارضا کی صدارت میں شروع ہوا تو ایم کیوایم کے اراکین نے احتجاجا ًشرکت نہیں کی اور اسمبلی کے احاطے میں احتجاج کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ محکمہ قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، کراچی میں بھتہ خوروں کا راج ہے،2010ءمیں 13 تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر ابدی نیند سلادیا گیا جبکہ گذشتہ روز نوٹیفیکیشن کے اجرا ءکے بعد شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے دو عہدیداروں کو قتل کردیا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قاتلوں کو سرپرستی حاصل ہے۔اُنہوں نے کہاکہ نوٹیفکیشن کی واپسی تک ایم کیوایم اپنا احتجاج جاری رکھے گی ۔

مزید :

کراچی -