مشاورت مکمل، 18 فروری کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا امکان

مشاورت مکمل، 18 فروری کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ثناءنیوز)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے 18 فروری کو پارلیمنٹ میں انتخابات اور قومی اسمبلی کی تحلیل کے ٹائم فریم کے اعلان کا قوی امکان ہے ۔ تمام جماعتوں سے بلاواسطہ اور بلواسطہ مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے بھی فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر اسمبلیوںکی تحلیل کے معاملے پر حکمران جماعت کو تعاون کا عندیہ دے دیا ہے ۔وزیراعظم کے خط پر قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان بغیر کسی تاخیر کے نگران وزیراعظم کے دو نام وزیراعظم کو بھجوا دیں گے۔ حکومت نے بھی اس معاملے پر اپوزیشن سے بامعنی مشاورت کا عندیہ دے دیا ہے ۔
امکان

مزید :

صفحہ اول -