وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے قافلے پر خود کش حملہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے قافلے پر خود کش حملہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے قافلے پر خود کش حملہ

  

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی کے قافلے پر خود کش حملہ ہواہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی پیرانوڈاگہ میں جلسہ عام سے خطاب کیلئے جارہے تھے کہ ولی خان یونیورسٹی کے باہر کالج چوک میں خود کش حملہ آور نے سڑک کے درمیان میں آکر خود کو اُڑالیا۔حکام کے مطابق ایک شخص نے سیکیورٹی سکواڈ کے راستے میں آنے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک سمجھ کر ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو اُس نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور پھر خود کو اُڑالیا۔ عینی شاہدین کے مطابق وزیراعلیٰ اوراُن کے سکواڈ میں شامل کچھ گاڑیاں جائے حملہ سے گزر چکی تھیں اور کچھ ابھی پیچھے تھیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور دیگر امدادی اداروں نے سیکیورٹی مزید سخت کردی ۔

مزید :

قومی -