نواز,پیرپگاڑا ملاقات پھر ملتوی

نواز,پیرپگاڑا ملاقات پھر ملتوی
نواز,پیرپگاڑا ملاقات پھر ملتوی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا کے درمیان ہونیوالی ملاقات ایک مرتبہ پھر ملتوی ہوگئی ہے ۔ نجی چینل کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے سندھ میں ممکنہ گرینڈ الائس کے سربراہ پیر پگاڑا کو فون کیا اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ترجمان کاکہناہے کہ پیرپگاڑا 17فروری سے جنوبی پنجاب کا ہنگامہ دورہ کریں گے اور مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ، شیخ رشید سینئر سیاستدان ہیں ، اُن سے سیاسی فائدہ اُٹھاناچاہتے ہیں ۔فنکشنل لیگ کے سربراہ نے کہاکہ نواز شریف سے 16مارچ کو ہونیوالی ملاقات ایک مرتبہ پھر ملتوی ہوگئی ہے اوراب یہ ملاقات 23فروری کو ہونے کا امکان ہے ۔

مزید :

کراچی -