طالبان نے اے پی سی اعلامیہ مسترد کردیا، مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھیں : ترجمان

طالبان نے اے پی سی اعلامیہ مسترد کردیا، مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھیں ...
طالبان نے اے پی سی اعلامیہ مسترد کردیا، مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھیں : ترجمان

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک طالبان پاکستان نے عوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ مسترد کردیااور اپنے بیان میں کہاکہ مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھاجائے ، مثبت پیش رفت تک حملے جاری رہیں گے ۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہاکہ طالبان شوریٰ میٹنگ ہوئی ہے جس میں اے پی سی کے اعلامیہ کا جائزہ لیاگیا۔ اُنہوں نے اعلامیہ کو الیکشن مہم کا حصہ قراردیتے ہوئے کہاکہ پرانے جملوں اور لفظوں کو اعلامیہ کا حصہ بنایاگیاہے ۔ترجمان نے کہاکہ اعلامیہ میں کوئی واضح روڈ میپ نہیں دیاگیا، آرمی اور حکومت کی جانب سے سنجیدہ جواب کے منتظر ہیں ۔ ترجمان نے واضح کیاکہ امن مذاکرات کی پیش کش کو کمزور ی نہ سمجھاجائے ، باقاعدہ معاہدے تک حملے جاری رہیں گے ۔ اُنہوں نے بعض پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا چینلز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ مذاکرات کے عمل کو سپوتاژکرناچاہتے ہیں تاہم طالبان بات چیت کیلئے سنجیدہ ہیں اور فریقین کی بھی سنجیدگی چاہتے ہیں ۔

مزید :

پشاور -Headlines -