بجلی کی کم پیداوار پر آئی پی پیز کو جرمانہ نہ کیا جائے: سپریم کورٹ

بجلی کی کم پیداوار پر آئی پی پیز کو جرمانہ نہ کیا جائے: سپریم کورٹ
بجلی کی کم پیداوار پر آئی پی پیز کو جرمانہ نہ کیا جائے: سپریم کورٹ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے حکومت کی غفلت کے باعث بجلی کی کم پیداوار کرنے پر آئی پی پیز کو جرمانے نہ کرنے کا حکم دیدیاہے اور پیداوار میں اضافہ نہ کرنے پر اٹارنی جنرل اور وزارت پانی و بجلی کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے آئی پی پیز کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت آئی پی پیز کے وکیل خالدانور نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود حکومت نے واجبات کی ادائیگی سے متعلق اپنے بیان حلفی پر عمل نہیں کیا،ملک میں بجلی کا کوئی بحران نہیں،واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث آئی پی پیز استعداد سے کم بجلی پیدا کر رہی ہے اگر انہیں واجبات ادا کر دیئے جائیں تو بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور وزارت پانی و بجلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -