دوہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کے ساتھ الیکشن لڑنے کا حق دینا چاہیے:فاروق ستار

دوہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کے ساتھ الیکشن لڑنے کا حق دینا چاہیے:فاروق ...
 دوہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کے ساتھ الیکشن لڑنے کا حق دینا چاہیے:فاروق ستار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم رابطہ کیمٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کے ساتھ ساتھ الیکشن لڑنے کا حق بھی دیا جانا چاہیے۔ لاہور میں ایک رہائشی سکیم کے افتتاح کے موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ ہم نے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا ہے کہ آئین کی شق 63ون سی میں گنجائش پیدا کی جائے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن اور ووٹ دینے کا حق دیا جائے،ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس تاثر کو غلط ثابت کریں کہ دوہری شہریت رکھنا گناہ کبیرہ ہے۔کراچی میں سنگین مقدمات واپس لیے جانے کے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک کراچی میں جرائم ، تشدد، دہشت گردی اور امن کا سوال ہے وہاں ہماری پالیسی زیرو ٹالرنس کی ہے اور حکومت کو بھی اسی پالیسی پر عمل کرنا چاہیے۔ جہاں ایسے سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں جن کا تعلق کراچی کے امن سے انہیں بالا بالا واپس نہیں لیا جانا چاہیے اگر ایسا ہوا تو یہ کراچی کے امن کے لیے خطرناک ہو گا ایسے تمام مقدمات عدالت کے ذریعے ہی ختم ہونے چاہیئں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں قبضہ اوربھتہ مافیا کا گٹھ جوڑ ہو گیا ہے اور ان کا تعلق انتہا پسند دہشت گردوں سے ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کراچی کا امن تباہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری سے دس رکنی کمیٹی کی اگلی ملاقات کے حوالے سے ڈاکٹر فارق ستار کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے ڈاکٹرظاہر القادری سے ضرور ملنا ہے مگر اس سے پہلے حکومت اور اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کرنا تھا تاہم ابھی عبوری حکومت کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

مزید :

کراچی -