ن لیگ نے پیپلز پارٹی پنجاب’ فتح ‘کرلی
لاہو ر ( ما نیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی پنجاب کو انتخابی قلعہ کی کوشش میں مصروف پاکستان پیپلز پارٹی کےآٹھ اراکین اسمبلی سمیت دس اہم رہنما پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے نہ صرف پارٹی چھوڑ گئے ہیں بلکہ ’ ماں پارٹی ‘ کی حریف مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں جو موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی کیلئے بہت بڑا دھچکہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ ان رہنماﺅں میں پیپلز پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان ، ان کی اہلیہ اعظمیٰ زاہد بخاری ۔ جنوبی پنجاب سے رانا منور غوث ، جاوید علاﺅالدین ، قیصر سندھو، نشاط خاں ڈاہا،رانا بار، عباس ظرف کامل ،شمال گوجر اور جمیل شاہ شامل ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ا عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پارٹی میں ا±نہیں وہ عزت نہیں ملی جس کی وہ حق دار ہوں۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان اور ان کی اہلیہ عظمی بخاری کے پارٹی سے اختلاقات شدت اختیار کر چکے تھے جس پر انہوں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔س کے بعد عظمی بخاری اور ان کے شوہر سمیع اللہ خان نے وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔