تارکین وطن کو ووٹ کا حق ، بیرون ملک چیف جسٹس کی ’بلے بلے ‘ہو گئی

تارکین وطن کو ووٹ کا حق ، بیرون ملک چیف جسٹس کی ’بلے بلے ‘ہو گئی
تارکین وطن کو ووٹ کا حق ، بیرون ملک چیف جسٹس کی ’بلے بلے ‘ہو گئی

  

لندن (بیورورپورٹ )سپریم کورٹ کی طرف سے تارکین وطن کو ووٹ کا حق ملنے پر تارکین وطن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ تارکین وطن نے لندن ، مانچسٹراور فرانس سمیت مختلف مقامات پر پاکستان کی عدلیہ کے حق میں جلوس نکالے اور خوشی کا اظہار کیا ۔مانچسٹر میں مسلم لیگ وویمن ونگ کی صدر بیرسٹر شازیہ انجم نے خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد تارکین وطن کی خوشی کا کوئی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ انہوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو حق اور سچ کی آواز قرار دیا اور چیف جسٹس کے حق میں نعرے لگوائے ‘چیف تیرے جانثار ‘ بے شمار شمار ‘ کے نعروں سے فضاءگونج اٹھی۔ ان کاس کہنا تھا کہ پاکستان کی عدلیہ چیف جسٹس کے سربراہی میں پاکستانی قوم کو ریلیف دینے کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے ۔برطانیہ کے علاوہ پیرس میں صاحبزادہ عتیق الرحمان جبکہ جرمنی میں اسد علی غضنفر کی قیادت میں عدلیہ کے حق میں جلوس نکالے گئے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا گیا۔ آئندہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حق یقینی طور پر ملنے کی خوشی میں تارکین وطن نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا شکریہ اد اکیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -