ایف آئی اے کی کارکردگی ’کمال‘ ہے، توقیر صادق غیر قانونی طور پر فرار ہوا:رحمان ملک

ایف آئی اے کی کارکردگی ’کمال‘ ہے، توقیر صادق غیر قانونی طور پر فرار ...
ایف آئی اے کی کارکردگی ’کمال‘ ہے، توقیر صادق غیر قانونی طور پر فرار ہوا:رحمان ملک

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ توقیرصادق افغانستان کے راستے غیرقانونی طور دبئی فرار ہوا ہے۔ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرزمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ توقیرصادق پشاورافغان قونصلیت سے 18 جون کو افغانستان کا ویزہ لیااور21 جون کو کابل ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہوگیا۔ اس غیرقانونی اقدام پرتوقیرعباس کیخلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور واپسی کیلئے دستاویزات کی تیاری جاری ہے، جلد توقیرصادق کوپاکستان منتقل کردیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے انتہائی کم وسائل میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سائبرکرائمزانسانی سمگلنگ اورغیرقانونی ٹیلی فون ایکسچینج کی روک تھام میں اہم کامیابیاں حاصل کی، اس غیرقانونی کام میں چند سرکاری افسروں کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ خنان اینڈ کالیا منی لانڈرنگ کیس میں ہرزاویہ سے تفتیش نہیں کی گئی جس کے باعث ملزمان رہا ہوگئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے بے نظیرقتل کیس ،حج اسکینڈل، سمیت دیگراہم کیسزمیں بریک تھرو کئے۔ بے نظیرقتل کیس کے تمام ملزم گرفتارہوچکے،کچھ مارے جاچکے دوملزم ابھی تک اشتہاری ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ سیاسی مخالفین پوائنٹ سکورننگ کیلئے عوام گمراہ کررہے ہیں کہ بے نظیرقتل کیس کے ملزمان گرفتارنہیں ہوئے۔

مزید :

قومی -