بھارت نے پاکستانی فوجی کی لاش واپس کردی

بھارت نے پاکستانی فوجی کی لاش واپس کردی
بھارت نے پاکستانی فوجی کی لاش واپس کردی

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاک فوج کے جوان اخلاق احمدکی میت پاکستان کے حوالے کردی ہے۔ یہ میت لام سیکٹر میں فلیگ میٹنگ کے دوران پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی۔اخلاق احمد کو غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے پر جمعرات کی رات نوشہرہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے قتل کردیا تھا اور پاکستان نے بھارت سے اپنے فوجی کی لاش واپس کرنے کی درخواست کی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان اخلاق احمد کی تدفین ہفتے کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاﺅں میں کی جائے گی۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے اس واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے واقعے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس طرح کا واقعہ دونوں ممالک میں پہلے سے موجود معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی -