کراچی میں پُر تشدد واقعات، دولہے سمیت12افرادجاں بحق

کراچی میں پُر تشدد واقعات، دولہے سمیت12افرادجاں بحق
کراچی میں پُر تشدد واقعات، دولہے سمیت12افرادجاں بحق

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دولہے سمیت ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ۔پرانا گولیمارمیں باراتیوں کی گاڑی پرفائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی، فیوچر موڑ کے قریب فائرنگ سے امداد حسین نامی شخص جاں بحق ہوا۔ لانڈھی چار نمبر سے ستائیس سالہ نوجوان کی لاش ملی۔ مقتول کو اغواءکے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ کورنگی میں فائرنگ سے بائیس سالہ اصغر جاں بحق ہوا۔اورنگی ٹاو¿ن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور بچہ شدید زخمی ہوا۔ سائٹ ایریا میں فائرنگ سے پچیس سالہ سمیع موسیٰ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔سرجانی ٹاو¿ن میں نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی۔ مچھرکالونی میں نالے سے بچے کی لاش ملی۔ کھوکھراپار میں زخمی ہونے والا ابراہیم نامی نوجوان چل بسا۔

مزید :

قومی -