ڈی آئی خان میں تین ٹارگٹ کلر گرفتار

ڈی آئی خان میں تین ٹارگٹ کلر گرفتار
ڈی آئی خان میں تین ٹارگٹ کلر گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے مختلف علاقوں سے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کرلیا ہے جنہوں نے 19 افراد کے قتل کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔ ڈی پی اوکے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 21 مختلف واقعات میں ملوث تین ٹارگٹ کلرزکو چھاپوں میں گرفتار کیا گیا۔ جنہوں نے ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں 19 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ،یہ واقعات 2005 ء سے 2011 ءکے دوران کئے گئے ہیں۔ٹارگٹ کلرز میں عون مہدی اورظفر عباس پولیس اہلکار تھے۔جبکہ عادل عباس کا تعلق بھی ڈیرہ اسما عیل خان سے ہے۔

مزید :

ڈیرہ اسماعیل خان -