جیک کیلس کو غلط آﺅٹ دینے کا اعتراف
کیپ ٹاﺅن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایمپائرز نے جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کو غلط آﺅٹ دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق جیک کیلس کی متنازع وکٹ کے بعد آئی سی سی نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ جیک کیلس کو آﺅٹ دینے کا فیصلہ غلط تھا۔ تھرڈ ایمپائر نے کیچ کی اپیل پر ریوو کے بعد جیک کیلس کو ایل بی ڈبلیو دے دیا جبکہ ری پلے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کیلس نہ کیچ ہوئے اور نہ ہی گیند وکٹ پر پچ ہوئی اور اس طرح وہ ایل بی ڈبلیو بھی نہیں ہوئے۔اس طرح فیصلہ دیتے وقت آئی سی سی پلئینگ کنٹرول ٹیم سے غلطی ہوئی۔