نئی دہلی‘ انتہاپسند ہندوؤں کا مشنری اسکول پر حملہ‘نقدی اور قیمتی اشیاء چرا لیں
نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں عیسائی مشنری اسکول پر حملہ کر دیا گیا، واقعہ میں اسکول سے نقدی اور قیمتی اشیاء چرا لی گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد جنوبی دہلی میں واقع ہولی چائلڈ اوکزیلیم اسکول پر حملہ آور ہوئے، کلاسز اور پرنسپل کے دفتر میں توڑ پھوڑ مچائی، اسکول سے آٹھ ہزار روپے نقد کے علاوہ قیمتی اشیاء بھی چرا لی گئیں۔ پولیس نے واقعہ کو ڈکیتی کی واردات قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجری وال نے ٹوئٹر پیغام میں واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
