نیپالی قونصلیٹ، مسٹر اریال کا لاہور آرٹس کونسل کادورہ
لاہور(فلم رپورٹر)ٌلاہور آرٹس کونسل (الحمراء) میں مورخہ14 فروری 2015 کو نیپالی قونصلیٹ، مسٹر اریال نے دورہ کیا اس موقع پر الحمراء کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن(ر) عطاء محمد خان نے الحمراء کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ دونوں ممالک کے کلچر کے بارے میں بات کی گئی اور مستقبل میں میوزیکل پروگرامز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
