پاک بھارت میچ، اداکار عباس باجوہ نے ڈرامہ کی ریکارڈنگ ملتوی کردی
لاہور( کلچرل رپورٹر) مختلف شعبوں کی طرح شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کی بھرپور تیاری کرلی ہے پاکستان کے نامورماڈل و اداکار عباس باجوہ نے میچ دیکھنے کی خاطر اپنے ڈرامہ باغ بہار کی ریکارڈنگ چھوڑ دی ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ جب بھی ہوا ہے میں نے ہر طرح کی مصروفیات سے دوری اختیار کرلی ہے اور صرف اور صرف میچ پر اپنی توجہ رکھتا ہوں اس میچ کے لئے بھی میں نے اپنی ریکارڈنگ ملتوی کردی ہے میری دعا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس میچ میں بھارت کو شکست دے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔
