برطانیہ میں پاکستانی کی شرمناک شادی ، انتہائی معمولی غلطی نے مروا دیا
لندن (نیوز ڈیسک) تعلیم کے نام پر بیرون ملک جانے والے ہمارے نوجوانوں میں سے کچھ ایسے بدبخت بھی ہوتے ہیں کہ جن کا وطن لوٹنے کو جی نہیں چاہتا اور وہ ولائت میں رہنے کیلئے شرمناک ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے نہ صرف خود رسوا ہوتے ہیں بلکہ ملک کیلئے بھی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔
28 سالہبیر خان بھی ایک ایسا ہی کردار ہے جو برطانیہ میں قیام کیلئے جعلی شادی کر رہا تھا لیکن اس کی جہالت کا یہ عالم تھا کہ شادی کی رجسٹریشن کرنے والی خاتون افسر کے سامنے اپنی ہونے والی بیوی کا نام ہی بھول گیا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ رار خاتون کے سکیلٹن نے عدالت و بتایا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ اس شخص کو اپنی ہونے والی دلہن کا نام ہی معلوم نہ تھا بلکہ اس نے بتایا کہ دونوں میں بات چیت بھی صرف لیپ ٹاپے ذریعے ہو سکتی تھی۔ اس شخص نے نام بھولنے پر اپنے چچا کو فون کر کے مدد طلب کی۔
وہ باتیں جو ہر عورت مردوں سے سننا بے حد پسند کرتی ہے
رجسٹرار کو یہ صورتحال دیکھ کر شک گزرا کہ یہ جعلی شادی ہے جس پر پولیس کو اطلاع کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زبیر کالج کا طالب علم تھا اور اس کے ویزے کی معیاد ختم ہونے والی تھی۔ اس مسئلہ کے حل کیلئے اس کے چچا خالق خان نے ہنگری سے 33 سالہ بیٹا زیلاگئی کو بلوایا اور ان کی جعلی شادی کا اہتمام کیا تاکہ زبیر برطانیہ میں قیام جاری رکھ سکے۔ خاتون کو اس خدمت کے عوض 2 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً تین لاکھ روپے) دیئے گئے تھے۔ تینوں نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا جس پر زبیر اور اس کے چچا کو 20 ماہ جبکہ خاتون کو 17 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
