اسلام پورہ ، تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر نامعلوم شخص کو شدید زخمی کر دیا
لاہور(کرائم سیل)اسلام پورہ کے علاقے میں تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر 45 سالہ نامعلوم شخص کو شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے کار کی تلاش شروع کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ اسلام پورہ کے علاقے بند روڈ پر تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نامعلوم 45 سالہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا ،اسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، پولیس کے مطابق کار ڈارئیور کی تلاش کی جارہی ہے ۔
