4پٹرولنگ افسروں سمیت 6وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دئے گئے

4پٹرولنگ افسروں سمیت 6وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم سیل) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کے دوران مال اور جیل روڈ پر فرائض میں غفلت ،لاپرواہی اور مناسب ڈیوٹی نہ کرنے والے4پٹرولنگ افسروں سمیت 6وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوتاہی اور ڈیوٹی میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔سی ٹی او نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا وزٹ کیا، اس دوران مال اور جیل روڈ پر ٹریفک کے غیر مناسب انتظامات ،رانگ پارکنگ اور فرائض میں غفلت برتنے پر پٹرولنگ آفیسرز عمران ،حسن،پرویز،اکرم،ٹریفک وارڈن نذیر اور ذوالفقار کو شوکاز نوٹس جاری کر دےئے ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اور دورا ن ڈیوٹی شہریوں سے اپنا رویہ انتہائی نرم اور شائستہ رکھیں جبکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ۔

مزید :

علاقائی -