جیکولین فرنینڈس نے شادی کا فیصلہ کر لیا

جیکولین فرنینڈس نے شادی کا فیصلہ کر لیا
جیکولین فرنینڈس نے شادی کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی (اے پی پی)بالی ووڈ کی سری لنکن نڑاد اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے ایک بھارتی بزنس مین کی دلہن بننے کا فیصلہ کیا ہے ، انکے ہونے والے خاوند کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔ جیکولین کے مطابق انہوں نے اپنے حوالے سے آنیوالی بے بنیاد خبروں سے بچنے کے لئے ہی شادی کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی وہ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کریں گی۔سلمان خان کی فلم ‘کک’ سے فلم سازوں کی نظر انتخاب میں آنے والی اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ نوبل انعام یافتہ سماجی ورکر مدر ٹریسا کا کردار ادا کرنا چاہیں گی۔سری لنکن حسینہ نے یہ باتیں اپنی زیر نمائش فلم ‘رائے ’ کی پروموشن کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔کسی سوانح عمری پر مبنی فلم میں کام کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کوئی ایسی فلم کرنا پڑی تو میں مدر ٹریسا کا کردار ادا کرنا پسند کروں گی۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ بہت دلچسپ تجربہ ہوگاکیونکہ مجھے ان کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ میرے خیال میں وہ ہندوستانی تاریخ میں انتہائی اہم شخصیت رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -