ویلنٹائن ڈے پر 4 ناراض جوڑں کی صلح، تنسیخ نکاح کے دعوے واپس

ویلنٹائن ڈے پر 4 ناراض جوڑں کی صلح، تنسیخ نکاح کے دعوے واپس
ویلنٹائن ڈے پر 4 ناراض جوڑں کی صلح، تنسیخ نکاح کے دعوے واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگلہ ہل (آن لائن) سانگلہ ہل میں ویلنٹائن ڈے نے 4 گھرانوں کی خوشیاں لوٹادیں، 4ناراض جوڑوں نے صلح کرلی اور تنسیخ نکاح کے دعوے واپس لے لئے۔ تفصیلات کے مطابق وکلاءکے چیمبرز میں جوڑوں کو خوشی میں مٹھائی کھلائی گئی اور جوڑوں نے ایک دوسرے کو محبت کے پھول پیش کئے اور ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑ کر اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے۔ جوڑوں نے اور ان کے اہلخانہ نے ویلنٹائن ڈے کو خوش قسمتی کا دن قرار دیا۔ نواحی علاقوں کی 4 خواتین طاہرہ نوید، راشدہ اسلم، آسیہ رشید، ثریا اصغر نے خاوندوں سے ناراض ہوکر عدالتوں میں تنسیخ نکاح کے دعوے دائر کررکھے تھے۔ اس موقع پر ایک ساس نے اپنی بہو راشدہ کو خوشی سے چومتے ہوئے ویلنٹائن ڈے زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -