پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 172 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 172 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 172 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ملیر جیل میں قید172 بھارتی ماہی گیرجذبہ خیر سگالی کے تحت 172رہا کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ان قیدیوں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سپرٹنڈنٹ ملیر جیل محمد حسن سہتو کا کہنا ہے کہ رہا کئے گئے ماہی گیر ٹرین کے ذریعے لاہور لائے جائیں گے جہاں ان کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے سپرد کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ابھی مزید 349 بھارتی ماہی گیر انہی جرائم کے سبب جیل میں قید ہیں۔ واضح رہے یہ رہائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت کا براہموس سپر سانک کروز میزائل کا تجربہ

مزید :

قومی -