وہ آدمی جس نے کھا کھا کر 80 کلو وزن کم کر ڈالا، ایسا طریقہ کہ جان کر آپ بھی آزمانے پر مجبور ہوجائیں گے
لندن(نیوزڈیسک)بازاری کھانے،جنک فوڈ اور میٹھا کھاکھاکر برائن ہیریسن کاوزن 176کلو سے بھی تجاوز کرچکا تھا۔اس کی ان عادتوں نے اس کا وزن 45سال کی عمر تک اس حد بڑھا دیا تھا کہ کوئی بھی اسے دیکھ کر حیران رہ جاتا تھا۔
اکتوبر2014ء میں یہ علم ہوا کہ زیادہ وزن کی وجہ سے برائن کو ٹائپ ٹوذیابیطس لاحق ہوچکی ہے اور اس وقت اس کا بی ایم آئی53.2ہوچکا تھا اور وہ سب سے زیادہ موٹے افراد کی فہرست میں شامل ہوچکا تھا۔برائن کا کہنا ہے کہ وہ دفتر میں بیٹھ کرکام کرتا تھا اور بہت زیادہ کھانے اور ورزش سے دوری کی وجہ سے اس کا وزن بہت زیادہ بڑھ چکا تھا۔برطانوی شہر نوٹنگھم سے تعلق رکھنے والے برائن کا کہنا ہے کہ پھر اس نے سلمنگ ورلڈ گروپ سے رابطہ کرتے ہوئے باقاعدگی کے ساتھ ورزش اور کھانے کی ہدایات پر عمل کرنے لگا۔صرف ایک سال بعد اس کا 80کلو سے زائد وزن کم ہوچکا تھااور اس دوران اس نے کھانا پینا بھی نہیں چھوڑا بلکہ دل بھر کے کھانا بھی کھاتا تھا۔اس کاکہنا ہے کہ فرق صرف یہ ہے کہ وہ ہر گندی چیز نہیں کھالیتا بلکہ کھاتے ہوئے احتیاط سے کام لیتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اب وہ اس وقت سے بھی زیادہ کھانا کھاتا ہے جب اس کا وزن176کلو تھالیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اب کے کھانے میں غذائیت ان کھانوں سے زیادہ ہے جب وہ موٹا ہوتے ہوئے کھاتا تھا۔آئیے آپ کو برائن کے پہلے اور اب کے کھانوں کی تفصیلات بتاتے ہیں۔
پہلے
ناشتہ:کافی
لنچ:سینڈ وچ،کرسپس،چاکلیٹس
ڈنر:چائنز یا انڈین ٹیک اوے،پیزا،کوک
پورے دن میں وہ تقریباً4ہزار حرارے(کیلوریز)کھاجاتا تھا۔
اب
ناشتہ:جوکادلیہ،پھل اور ٹماٹر
لنچ:تُنا سلاد اور جیکٹ آلو
ڈنر:گھر کا سالن یا سپیگوٹی
پورے دن میں حراروں کی تعداد1500سے2000۔