’میرے شوہر نے مجھے ویلنٹائن کا ایسا گھٹیا تحفہ دیا کہ میں آج بھی رو رہی ہوں‘
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی ممالک میں ویلنٹائنز ڈے کو دلوں کے ملاپ کا دن کہا جاتا ہے لیکن برطانیہ کی اس خاتون کو عین ویلنٹائنز ڈے کے دن زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔اسے اس کا شوہر ہی چھوڑ کر چلا گیا جس کے ساتھ وہ ویلنٹائنز ڈے منانے کا سوچ رہی تھی۔لوسی مینلے نامی خاتون نے ایک مصری شخص سے شادی کی تھی لیکن دیگر غیرملکیوں کی طرح اس شخص نے بھی لوسی کو برطانوی شہریت حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا اور شادی کی پہلی سالگرہ اور ویلنٹائنز ڈے کے دن لوسی کو یہ بتا کر دھماکہ کر دیا کہ وہ کسی اور خاتون کے ساتھ پیار کرتا ہے او ر اس کے ساتھ اس کے جنسی تعلقات بھی قائم ہیں۔ اس مصری شخص عبدعلی نے لوسی کو بتایا کہ ”ایک وقت میں دو خواتین کو دھوکا دینا میرے لیے ہنی پریشانی کا باعث بن رہا ہے لہٰذا اب میں ہمیشہ کے لیے اس دوسری خاتون کے پاس جا رہا ہوں۔“اور وہ دوسری خاتون کوئی اور نہیں لوسی کی ہمسائی تھی۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لوسی کا کہنا تھا کہ ”عبدعلی ایک بار میں کام کرتا تھا اور اس کے ویزے کی مدت ختم ہونے والی تھی، لیکن میں نے اس سے شادی کرکے اس کا برطانیہ میں رہنا ممکن بنایا۔ شادی کے بعد میں نے عبدعلی پر 10ہزار پاؤنڈز(تقریباً15لاکھ 16ہزار روپے) کی خطیر رقم خرچ کی، اسے بہت سا پیار دیا لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ ہمارے درمیان جو بھی تعلق تھا وہ سب جھوٹ پر مبنی تھا۔میں نے اسے شہریت دلوانے کے لیے سخت محنت کی، اس کے کاغذات تیار کروائے، میں اس کے ساتھ تمام عمر گزارنا چاہتی تھی۔ اس کا صلہ اس نے مجھے بے وفائی کی صورت میں دیااور وہ بھی اس دن جسے سال کا سب سے زیادہ رومانوی دن کہا جاتا ہے۔“