دنیا کی ایسی جگہ پر شادیاں کہ سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

دنیا کی ایسی جگہ پر شادیاں کہ سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
دنیا کی ایسی جگہ پر شادیاں کہ سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک)ویلنٹائنز ڈے پر دنیا بھر میں محبت کے اظہار کے طور پر ایک دوسرے کو پھول اور چاکلیٹ وغیرہ پیش کیے جاتے ہیں لیکن تھائی لینڈ کے ایک جزیرے ترانگ(Trang) پر ویلنٹائنز ڈے ایک عجیب طریقے سے منایا جاتا ہے کہ اس طرح یہ دن منانے کا کوئی پاکستانی جوڑا تو سوچ بھی نہیں سکتا۔ ترانگ جزیرے پر محبت کرنے والے جوڑے ویلنٹائنز ڈے پر سمندر کی تہہ میں اتر کر شادی کرنے ہیں اور یہ روایت وہاں گزشتہ 20سال سے چلی آ رہی ہے۔ ویلنٹائنز ڈے پرکھلے سمندر کی تہہ میں جا کر شادی کرنا اب ترانگ جزیرے میں ایک باقاعدہ رسم کی شکل اختیار کر چکا ہے اور دنیا بھر میں یہ روایت اس قدر مقبول ہو چکی ہے کہ کئی ممالک سے لوگ یہ نظارہ دیکھنے کے لیے ہرسال اس جزیرے کا رخ کرتے ہیں۔سمندر کی تہہ میں شادی کرنے کے لیے ان جوڑوں کو غوطہ خوری کا لائسنس حاصل کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ ان جوڑوں کو باقی تمام سہولیات تھائی لینڈ کی حکومت فراہم کرتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -