اڈیر لعل میں ٹرک ٹرین کی زد میں آنے سے 11افراد جاں بحق

اڈیر لعل میں ٹرک ٹرین کی زد میں آنے سے 11افراد جاں بحق
اڈیر لعل میں ٹرک ٹرین کی زد میں آنے سے 11افراد جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مٹیاری (مانیٹرنگ ڈیسک ) اڈیرو لعل میں ٹرک فرید ایکسپریس کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق فرید ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی کہ اڈیرو لعل میں ایک ٹرک اس کی زد میں آگیاجس سے 11افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ٹرین ڈرائیور سمیت 3افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ڈی سی او ریلوے ناصر نذیر کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرین میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے جبکہ ایک بوگی اور انجن کو نقصان پہنچا ہے ۔ٹرین کو متبادل انجن لگا کر منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے ۔

مزید : مٹیاری