اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے باوجود ایران کو امریکی بینکوں تک رسائی حاصل نہیں،امریکا

اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے باوجود ایران کو امریکی بینکوں تک رسائی حاصل ...

  

نیویارک (اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے باوجود ایران کو امریکی بینکوں تک رسائی حاصل نہیں۔محکمہ خزانہ کے قائم مقام ڈائریکٹر جان سمتھ نے گزشتہ روز کانگریس کے ایک پینل کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بعد اس پر سے کچھ اقتصادی پابندیاں ضرور ہٹائی گئی ہیں تاہم انسانی حقوق اور دہشتگردی کے الزامات کے تحت لگائی پابندیاں ابھی تک قائم ہیں جس کے باعث مالیاتی شعبے میں عدم تعاون کی صورتحال جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان پابندیوں کے تحت امریکی اور امریکا سے باہر کی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں سے دور رکھا گیا تھا۔ان پابندیوں کے باعث امریکی بینکوں کو ایران کے ساتھ تجارتی معاملات تک نہایت معمولی رسائی حاصل ہے حتی کہ وہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی امریکی و دیگر کمپنیوں، ایرانی حکومت و کمپنیوں کے اکاؤنٹس تک نہیں کھول سکتے۔

مزید :

عالمی منظر -