قطب شمالی سے آنیوالی سرد ہواؤں نے برطانیہ کا رخ کر لیا

قطب شمالی سے آنیوالی سرد ہواؤں نے برطانیہ کا رخ کر لیا

  

لندن(این این آئی)قطب شمالی سے آنے والی سرد ہواؤں نے برطانیہ کا رخ کر لیا ٗ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی علاقوں اور اسکاٹ لینڈ میں چھ انچ تک برف پڑ سکتی ہے ٗ درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری تک گر سکتا ہے۔برطانیہ کے شمال مشرقی علاقوں، اسکاٹ لینڈ اور گلاسکو میں برف باری اور شدید سردی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ جنوبی علاقوں میں گزشتہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور سیلاب کا امکان دریائے ٹیمز کا بند ٹوٹنے کے باعث آس پاس کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے

مزید :

عالمی منظر -