تعلیمی اداروں کوبارودسے نشانہ بنانیوالے عہدحاضر کے ابوجہل ہیں،شہزاد بٹ

تعلیمی اداروں کوبارودسے نشانہ بنانیوالے عہدحاضر کے ابوجہل ہیں،شہزاد بٹ

  

جوہانسبرگ( بیورورپورٹ )مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے نائب صدر شہزاد بٹ نے کہا ہے کہ ہمارے طلبہ اوراساتذہ درندوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔طلبہ اورتعلیمی اداروں کوبارودسے نشانہ بنانیوالے عہدحاضر کے ابوجہل ہیں،یہ جاہل اورقاتل ہمارے بچوں کے ہاتھوں سے قلم اورکتاب نہیں چھین سکتے ۔چارسدہ یونیورسٹی میں بدترین بربریت میں بھارت ملوث ہے۔چھپ کرپیچھے سے وارکرنابزدلی ہے ،طلبہ اوراساتذہ کے دفاع کیلئے یونیورسٹی آنیوالے اسلحہ بردار شہریوں کاجوش وجذبہ قابل دیدتھا،پاکستان کاہر انسان اپنے وطن اورہم وطنوں کامحافظ اورپاسبان ہے۔روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اورپاکستانیوں کوشکست نہیں دی جاسکتی ،دہشت گرد اوران کے سرپرست یقیناًیہ بات جان گئے ہوں گے۔پاکستان کامکار دشمن ہماراکچھ نہیں بگاڑسکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کوکشمیر کی آزادی تک بھارت کے ساتھ ہرقسم کی تجارت کاآپشن بندکرناہوگاورنہ دشمن ملک مذاکرات کی آڑمیں پاکستان کے مختلف صوبوں کے اندر جارحیت کرتارہے گا۔افغانستان میں بھارت کی پراسرارسرگرمیاں کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہیں ۔ شہزاد بٹ نے کہا کہ پاکستان کے تجارت پیشہ سیاستدان دشمن کے ساتھ دوستی کی گردان کرناچھوڑدیں ۔دشمن کوہمارے شہیدوں کے خون کی قیمت چکاناہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کیلئے بری سوچ رکھنے والے عناصر کابر اانجام دنیا دیکھے گی ۔ پاکستان کاہرطبقہ دہشت گردی کیخلاف ایک پیج پر ہے ،عنقریب باقی ماندہ دہشت گردوں کابھی صفایاہوجائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -