برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلاء روکنے کی کوششیں کامیاب ہونے کا امکان

برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلاء روکنے کی کوششیں کامیاب ہونے کا امکان

  

برسلز (اے پی پی) برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کو روکنے کی کوششیں اس ہفتے کسی نتیجے پر پہنچنے کا امکان ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے اس مطالبے کہ ان کے ملک کو یورپین بلاک کا حصہ رکھنے کیلئے تنظیم میں مزید اصلاحات کی جائیں، پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے یوپین یونین کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک اس ہفتے رکن ملکوں کے دورے کریں گے تاکہ جمعرات اور جمعے کو ہونے والے تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل انھیں نئی اصلاحات بارے راضی کیا جاسکے، تاکہ ان کی منظوری کے بعد برطانیہ کو یونین سے انخلاء کیلئے مجوزہ ملکی ریفرنڈم سے روکا جاسکے۔گزشتہ دنوں جرمنی، فرانس، یونان اور دیگر اہم ملکوں کے دورے کے موقع پر ڈونلڈ ٹسک نے ان سے کہا کہ وہ نئے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کریں تاکہ برطانیہ کو انخلاء سے روکا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر برطانیہ نے سے علیحدگی اختیار کرلی تو اس سے یورپی یونین کو بڑا نقصان ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -