ترکی نے بھی شام میں فضائی کارروائی شروع کردی
انقرہ (آئی این پی ) ترک فوج نے مارٹر حملے کے بعد حکومت کے خلاف شمال مغربی شام میں فضائی کارروائی کی تصدیق کردی جس کے بعد دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کلیبوگازی میں شام کی سرکاری فوج کی طرف سے ایک پولیس سٹیشن پر مارٹر فائر ہونے کے بعد ترک فوج نے جوابی کارروائی کی تاہم ترک دستوں کی کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔ ترکی نے شام میں کردوں کے خلاف کارروائی کا بھی اعتراف کیا۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس کارروائی کے بعد دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور شام وروس کی جانب سے جوابی کارروائی کی توقع کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں یہ بحران انتہائی شدید اور ان ممالک کے درمیان جنگ کی شکل اختیار کرسکتاہے۔