دہشتگردی اور مہاجرین کے مسئلہ کا واحد حل ترقی ہے ، چینی مندوب

دہشتگردی اور مہاجرین کے مسئلہ کا واحد حل ترقی ہے ، چینی مندوب

  

ُْمیونخ(آئی این پی/شنہوا)چین موجودہ انٹرنیشنل آرڈرکو چیلنج نہیں کر رہا بلکہ وہ اقوام متحدہ کے عالمی اداروں کا حصہ ہوتے ہوئے اس کے اصولوں کے مطابق کام کررہا ہے اور کوئی بھی اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ چین عالمی سطح پر ایک اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پیپلز کانگریس کی امور خارجہ کی کمیٹی کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے فوینگ نے کیا ۔وہ یہاں دنیا میں چین کے کردار کے بارے میں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین موجودہ انٹرنیشنل آرڈر کو چیلنج نہیں کر رہا بلکہ وہ اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق اپنا کردار ادا کررہا ہے اور چین نے وہاں ایک ایسا میکنزم تجویز کیا ہے جہاں موجودہ انٹرنیشنل آرڈر تقاضوں پر پورا نہیں اترتا ۔انہوں نے کہا کہ چین مسائل زدہ دنیا میں اپنا کردار ذمہ داری کے ساتھ ادا کررہا ہے ، چین کسی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی یہ برداشت کرتا ہے کہ کوئی اس کے معاملات میں مداخلت کرے ۔

انہوں نے کہا کہ چین ترقی پر یقین رکھتا ہے وہ سمجھتا ہے کہ دہشت گردی اور مہاجرین کے مسئلہ پر قابو پانے کا واحد راستہ ترقی اور استحکام ہے ، اب کوئی ملک اکیلے ترقی نہیں کر سکتا کیونکہ اگر صرف ایک ملک ترقی یافتہ ہو جائے اور دیگر ممالک پسماندہ رہیں گے تو ترقی یافتہ ملک بھی نقصان اٹھائے گا ۔ اس لئے چین اس پالیسی پر یقین رکھتا ہے کہ تمام ممالک کو ترقی کرنا چاہئے ۔’’روڈ اینڈ بیلٹ ‘‘ کا چینی تصور اسی پالیسی کی علامت ہے جس کا مقصد ایشیا ، یورپ اور افریقہ کو ملانا ہے تا کہ تمام ملک مساوی طورپر ترقی کر سکیں ، اس سے دنیامیں امن و استحکام آئے گا ۔

مزید :

عالمی منظر -