نیوزی لینڈ کے دارالحکومت کے قریب 5.7 شدت کا زلزلہ جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت کے قریب 5.7 شدت کا زلزلہ جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

  

آکلینڈ(آئی این پی ) نیوزی لینڈ کے دارالحکومت کے قریب 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،زلزلے سے ویلنگٹن کے جنوبی جزائر پر سمندر کنارے کی پہاڑیاں ٹوٹ کر سمندر میں جاگریں،حکومت نے رہائشی عمارتیں خالی کرالیں،تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے دارالحکومت کے قریب شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کی وجہ سے حکومت نے رہائشی عمارتیں خالی کرالیں۔ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ویلنگٹن کے جنوبی جزائر پر سمندر کنارے کی پہاڑیاں ٹوٹ کر سمندر میں جاگریں۔امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے 15 کلومیٹر دور زیر زمین تھا۔ زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے شدت زیادہ محسوس کی گئی ہے، زلزلہ آنے کے بعد 4 شدت کے آفٹر شاکس بھی آئے ہیں۔

زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی کسی قسم کے زخمیوں کی اطلاعات ہیں تاہم حکومت نے پیش بندی کرتے ہوئے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -