ہزار مہاجرین سے زیادہ کو پناہ نہیں دیں گے، فرانسیسی وزیر اعظم

ہزار مہاجرین سے زیادہ کو پناہ نہیں دیں گے، فرانسیسی وزیر اعظم

  

پیرس(آئی این پی)فرانس نے کہا ہے کہ وہ30 ہزار سے زائد مہاجرین کو پناہ نہیں دے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم مانوئل والس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ پیرس نے تیس ہزار مہاجرین کو پناہ دینے کا عہد کیا تھا، جس پر وہ قائم ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی کوشش ہے کہ یورپی یونین کے 28 رکن ممالک ایک کوٹے کے تحت یورپ پہنچنے والے مہاجرین کو پناہ فراہم کریں۔ پولینڈ اور ہنگری کے علاوہ دیگر یورپی ممالک بھی میرکل کے اس منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -