چین نے غیر قانونی طورپر فنڈز کا پتہ چلانے کے لیے ویب سائیٹ لانچ کر دی

چین نے غیر قانونی طورپر فنڈز کا پتہ چلانے کے لیے ویب سائیٹ لانچ کر دی

  

بیجنگ(آئی این پی/شنہوا)چین کی منسٹری آف پبلک سکیورٹی کے ایک آن لائن پلیٹ فارم نے کا م شروع کر دیا ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں اور غیر قانونی طورپر سرمایہ کاری کے لئے جمع کئے گئے فنڈکا ریکارڈ رکھنا ہے ۔ یہ ویب سائیٹ سرمایہ کاروں کے ایسے معاملات کی چھان بین میں مدد گار ثابت ہو گی جو اپنے نقصان کا معاوضہ دھوکہ دہی اور غیر قانونی طریقے سے حاصل کرتے ہیں ، چین میں ایزوباؤ کے خلاف ایسی ہی تحقیقات جاری ہیں ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے دھوکہ دہی سے نو لاکھ سرمایہ کاروں سے 50ارب یوآن حاصل کر لئے تھے ، یہ ویب سائیٹ 18ماہ تک کام کرتی رہی تا ہم گذشتہ دسمبر میں پولیس نے اسے بند کر دیا تھا ، اب دوبارہ اس نے کام شروع کر دیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -