چین میں کشش ثقل کی لہروں پر تحقیق کرنے کے لئے منصوبہ تیار کر لیا گیا

چین میں کشش ثقل کی لہروں پر تحقیق کرنے کے لئے منصوبہ تیار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی/شنہوا)چین کی ایک یونیورسٹی نے کشش ثقل کی لہروں پر تحقیق کرنے کے لئے ایک منصوبہ تیار کر لیا ہے ، منصوبے پر عمل درآمد کے لئے حکومت کی اجازت کا انتظار ہے ۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی کشش ثقل پر تحقیق کرنے والی رسد گاہ نے گذشتہ دنوں اس بارے میں آئن سٹائن کے نظریہ کی تائید کی ہے جو اس نے ایک سو سال قبل پیش کیا تھا ، چینی یونیورسٹی کے سربراہ لی میاؤ نے کہا ہے کہ امریکی تائید نے اس موضوع پر تحقیق کی نئی راہیں کھول دی ہیں اور اب ہم خلا میں جا کر کشش ثقل کی لہروں پر تحقیق کریں گے جو زمین پر قائم امریکی رسد گاہ کی تحقیق سے مختلف بھی ہو سکتی ہے ہم خلا میں جا کر معلومات اکٹھی کریں گے اس طرح زمینی رسد گاہ سے دیکھے جانے والے بلیک ہول سے بڑا بلیک ہول بھی دریافت ہو سکتا ہے ۔سن یاٹ سین یونیورسٹی اپنے اس منصوبے کے سلسلے میں چین اور چین سے باہر یونیورسٹیوں اورادارو ں سے بھی تعاون حاصل کر ے گی۔

مزید :

عالمی منظر -