تائیوان ٗ زلزلے کے سلسلے میں جاری امداد کام ختم ٗہلاکتوں کی تعداد 116ہوگئی

تائیوان ٗ زلزلے کے سلسلے میں جاری امداد کام ختم ٗہلاکتوں کی تعداد 116ہوگئی

  

تائی پے (این این آئی)تائیوان کے شہر تائینان میں آنے والے زلزلے کے سلسلے میں جاری امدادی کام ختم ہو گیا ٗ مرنے والوں کی تعداد 116 ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر افراد ایک کثیر منزلہ عمارت کے تھے جو زلزلے میں منہدم ہو گئی تھی۔مرنے والوں میں دو کے علاوہ تمام افراد کا تعلق ویگوان گولڈن ڈریگن رہائشی کمپلیکس سے تھا۔تائینان میں چھ فروری کی علی الصبح آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 تھی۔تائینان شہر کے میئر نے مرنے والوں کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور امدادی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔عمارت سے مجموعی طور پر 270 افراد کو بچایا گیاان میں سے 95 افراد تو زلزلے کے وقت نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم باقی 175 کو امدادی کارکنوں نے ملبے سے نکالا۔حکام کے مطابق وہاں کا ایک رہائشی زلزلے کے وقت وہاں نہیں تھا اور اسے لاپتہ قرار دیا گیادریں اثنا عمارت بنانے والی کمپنی کے مالک لن منگ ہوئی اور دو آرکیٹیکٹوں کو تعمیرات میں کٹوتی اور لاپروائی کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -