مقبوضہ کشمیر ٗ مجاہدین سے تعلق کا الزام ٗ2کشمیریوں کو حراست میں لے لیا

مقبوضہ کشمیر ٗ مجاہدین سے تعلق کا الزام ٗ2کشمیریوں کو حراست میں لے لیا

  

سری نگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں اور ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ، مجاہدین سے تعلق کے الزام میں مزید دو بے گناہ کشمیریوں کو حراست میں لے لیا ٗ قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی ٗ لواحقین کا احتجاج ٗ فی الفور رہائی کا مطالبہ ٗ زیرحراست کشمیریوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ٗ ترال میں مجاہدین کا پولیس کی گشتی پارٹی پر حملہ ٗ دو اہلکار زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو مجاہدین سے تعلق کے الزام میں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ بھارتی فوج کے دعوے کے مطابق دونوں نوجوانوں کا سرحد پار مجاہدین سے رابطہ تھا ۔شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی غریب داس کے مطابق فوج کو اس بات کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مجاہدین کا ایک گروپ سوپور اور بارہمولہ میں نیشنل ہائی وے پر سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور فورسز نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اشفاق احمد صوفی عرف عمر ولد مشتاق احمد ساکن ماڈل ٹاؤن سوپور کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی کے مطابق وہ حرکت المجاہدین سے وابستہ تھا جو ایک زمانے میں ایک سرگرم جنگجو تنظیم تھی لیکن سال2012ء میں اس کا مکمل خاتمہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشفاق احمد وادی میں موجودتنظیم کا واحد جنگجو تھا اور گزشتہ چند برسوں سے زیر زمین سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔

غریب داس نے کہاکہ اشفاق کو وادی میں حرکت المجاہدین کو از سر نو متحرک کرنے کی ہدایات ملی تھیں جس کیلئے اس نے کچھ اور لوگوں کو اپنے ساتھ ملالیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسکی گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کے دوران اس کے مزید ایک ساتھی کو بھی حراست میں لیا گیا اور پولیس نے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولی بارود بھی برآمد کیا جس میں پستول اور گرینیڈ بھی شامل ہیں۔ ادھر گرفتار نوجوانوں کے لواحقین نے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

مزید :

عالمی منظر -