اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھچکا، شین واٹسن ان فٹ ہو کر پاکستان سپر لیگ سے آؤٹ

اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھچکا، شین واٹسن ان فٹ ہو کر پاکستان سپر لیگ سے آؤٹ

  

شارجہ: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آئیکون پلیئر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپر اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ مایہ ناز کرکٹر کے پیٹ اور معدے میں شدید تکلیف ہے جس کے باعث وہ مزید کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ شین واٹسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے چھ میچوں میں ایک سو چورانوے رنز جوڑے جس میں ان کے لاہور قلندرز کے خلاف اناسی رنز کی ایک شاندار اننگز بھی شامل ہے۔ آسٹریلوی کھلاڑی نے بولنگ کے جوہر بھی دکھائے۔ انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف واحد وکٹ حاصل کی۔ شین واٹسن نے اَن فِٹ مصباح الحق کی 2 میچوں میں عدم شرکت پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت بھی سنبھالی جس میں سے ایک میں کامیابی سمیٹی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -