پی ایس ایل کا حتمی مرحلہ قریب آنے پر شائقین میں جوش و خروش بڑھ گیا

پی ایس ایل کا حتمی مرحلہ قریب آنے پر شائقین میں جوش و خروش بڑھ گیا

  

ّلاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کا حتمی مرحلہ جوں جوں قریب آرہا ہے شائقین میں جوش و خروش بہت بڑھ رہا ہے اور ہر ایک چاہتا ہے کہ جلدی سے فائنل میچ کھیلا جائے اب تک ان ٹیموں کی کارکردگی اوران میں سے کون سی ٹیم فیورٹ ہے کی بات کی جائے تواب تک کوئٹہ گلیڈرز کی ٹیم نے بہت اچھے کھیل کامظاہرہ کیا ہے اور اب تک کھیلے گئے اپنے میچوں میں اس نے سب سے زیادہ پواءئٹس حاصل کئے ہوئے ہیں اور ان کی اب تک کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا مشکل نہیں ہے کہ یہ ٹیم اس ایونٹ کوجیتنے کے لئے فیورٹ ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ کرکٹ میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوتا ہے اور اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی کہنا کہ کون سی ٹیم جیتے گی قبل از وقت ہے لیکن اب تک ٹیموں کی کارکردگی بھی تو سب کے سامنے ہے اس حوالے سے اب تک کوئٹہ کی ٹیم کی بات کی جائے تواس کے سب سے زیادہ دس پوائٹس ہیں اور اب تک اس نے صرف ایک میچ میں ہی شکست کھائی ہے اور اس نے اپنے باقی سب میچ جیت رکھے ہیں اس کے بعد پشاور زلمی کی بات کی جائے تو وہ دوسرے نمبر پرہیں اور اس نے اب تک آٹھ پوائنٹ حاصل کررکھے ہیں کوئٹہ کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں جو بہت اچھی کپتانی کررہے ہیں اور ان کے علاوہ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی بھی بہت اچھی کارکردگی ہے اور اسی طرح پشاور ٹیم کی بات کی جائے اس کی کپتانی کے فرائض آفریدی سرانجام دے رہے ہیں اور اس کے علاوہ کراچی کنگز اور اسلام آباد او ر لاہہور کی ٹیمیں بھی فہرست میں ہیں لیکن وہ ان ٹیموں سیکافی پیچھے ہیں اس وقت کوئٹہ اور پشاور کی ٹیموں کو ہی فیورٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -