مسلسل دوسرا ٹورنامنٹ جیتنا بہت خوشی کی بات ہے: میر شعیب احمد

مسلسل دوسرا ٹورنامنٹ جیتنا بہت خوشی کی بات ہے: میر شعیب احمد

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام نبی یوسف میموریل پولو کپ 2016ء جیتنے والی ڈائمنڈ پینٹس کے میر شعیب احمد کا کہنا تھا کہ مسلسل دوسرا ٹورنامنٹ جیتنا بہت خوشی کی بات ہے۔ ہماری ٹیم ردھم میں ہے اور ہم کسی غیرملکی کھلاڑی کے بغیر بھی ٹورنامنٹ جیت رہے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی ثاقب خان خاکوانی جو پاکستان پولو ٹیم کے کپتان بھی ہیں کا کہنا تھا کہ اس سیزن میں مقابلے بہت سخت ہیں اور اس فائنل میں بھی ایک موقع پر ہم تین گول سے پیچھے تھے۔ مگر ٹیم نے جان لڑائی اور محنت رنگ لائی آخر میں ہماری ٹیم جیت گئی۔ ڈائمنڈ پینٹس کے احمد علی ٹوانہ کا کہنا تھا کہ دوسرے چکر کے بعد ہم نے نئے سرے سے پلاننگ کی کہ کسی طرح ایڈیسیو کے کھلاڑیوں کے خلاف کھیل پیش کرنا ہے۔ مین آف دی میچ کا ایوار حاصل کرنے والے راجہ تیمور ندیم کا کہنا تھا کہ محنت کا پھل مل گیا کہ ہماری ٹیم میں تمام لوکل کھلاڑی شامل تھے۔ پھر بھی ہم نے محنت کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -