ساگا کپ 2016ء کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا

ساگا کپ 2016ء کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ساگا کپ 2016ء کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے لاہور کے مختلف گراؤنڈز میں شروع ہورہاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور بھر کے آٹھ ٹاپ کلب شرکت کر رہے ہیں۔ سیف ساگا سپورٹس کے زیراہتمام ہونیوالے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب آج سٹیگ کرکٹ کلب ہوگی جس کے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ ایزد حسین سید ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں لاہور میں ٹاپ بہترین کلب 40 اوورز کے ون ڈے میچز میں شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 12 لیگ میچز اور دو سیمی فائنل اور ایک فائنل کھیلا جائے گا۔ پول اے میں سٹیگ کرکٹ کلب،پی اینڈ ٹی جمخانہ،ماڈل ٹاؤن گرینز اورپنڈی جمخانہ کرکٹ کلب شامل ہیں جبکہ پول بی میں ماڈل ٹاؤن کلب،کرکٹ سنٹر ماڈل ٹاؤن،علی گڑھ ماڈل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ وائٹ کرکٹ کلب شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے میچز ماڈل ٹاؤن گرینز، سٹیگ کرکٹ گراؤنڈ، علی گڑھ اور کرکٹ سنٹر میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پیر کوسٹیگ کرکٹ کلب اور پنڈی جمخانہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -