پی سی بی کی ساری توجہ پی ایس ایل پر مرکوز ہے: سرفراز نواز

پی سی بی کی ساری توجہ پی ایس ایل پر مرکوز ہے: سرفراز نواز

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کسی بھی لحاظ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے معمولی نوعیت کا نہیں ہے ان دونوں میگا ایونٹس کے لئے ٹیموں کااعلان کردیاگیا ہے جس پر کافی تنقیدبھی کی جارہی ہے کہ ایسے کھلاڑیوں کوشامل کیاگیا جو کارکردگی کے لحاظ سے اچھے نہیں تھے اور ایسے کھلاڑی ڈراپ کردئیے جو اچھی کارکردگی دکھارہے تھے اس حوالے سے سابق کرکٹرز نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیاہے اور سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستا ن کرکٹ بورڈ کی اس وقت تما م توجہ پی ایس ایل پر ہے اور اس کو بس اس وقت اسکی فکر ہے اس لئے جو ٹیم اعلان کی گئی ہے اس کے بارے میں یہ ہی کہ سکتا ہوں کہ کھلاڑی وہی ہ ہیں کوئی نیا کھلاڑی شامل نہیں کیاگیا بس دعوے کئے جارہے ہیں میرے خیال میں یہ تو ایونٹ میں ہی پتہ چلے گا کو یہ کھلاڑی جن پر بہت اعتماد کیا گیا کیسی کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہیں سکندر بخت اور محمد یوسف نے کہا کہ ٹیم کو ان ایونٹس میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے بہت محنت کی ضرورت ہے اور اس کے لئے پلاننگ بھی ضروری ہے امید ہے کہ جن کھلاڑیوں کو شامل کیاگیا ہے وہ اپنی اہلیت کو ثابت کرنے کے لئے محنت کریں گے کیونکہ یہ ایونٹس ایسے ہیں کہ یہ کھلاڑیوں کاکیرئیر بنا بھی سکتے ہیں اوران سے ان کا کیرئیر داؤ پر بھی لگ سکتا ہے اس لئے یہ ذمہ داری کھلاڑیوں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ کیسی پرفارمنس دکھاتے ہیں اور اس حوالے سے ان سے جو امیدیں وابستہ کی گئیں ہیں ان پر وہ کیاپورا اترنے میں کامیاب ہوتے ہیں کہ ایک مرتبہ دوبارہ سلیکشن کمیٹی پر انگلیاں اٹھائیں جاتی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -