بھارت میں پاکستانی ٹیم کی مخالفت شہریار نے حکومت کو آگاہ کر دیا

بھارت میں پاکستانی ٹیم کی مخالفت شہریار نے حکومت کو آگاہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے وفاقی حکومت کو بھارت میں جاری پاکستان ٹیم مخالفت مہم کے بارے میں آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی بھارت میں جاری پاکستان مہم پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور چیئرمین پی سی بی نے حکومت کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے جس میں بھارت میں پاکستانی ٹیم کی بڑھتی ہوئی مخالفت پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ بھارت میں سابق فوجی سربراہوں کی تنظیم ایکس سروسز مین نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین 19 مارچ کو دھرم شالا میں ہونیوالے میچ کے انعقاد کی مخالفت کی ہے۔تنظیم کے سربراہ وجے سنگھ کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے میں دھرم شالا کے دو جوان مارے گئے تھے اور اگرپاکستانی ٹیم کے ساتھ بھارتی ٹیم نے دھرم شالا میں میچ کھیلا تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔