مزارات پر زائرین کیلئے شہولیات کا فقدان ،نشیوں اور بھکاریوں کے ڈیرے

مزارات پر زائرین کیلئے شہولیات کا فقدان ،نشیوں اور بھکاریوں کے ڈیرے

  

لاہور(محمد نواز سنگرا)محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام مزارات پر زائرین کیلئے سہولیات کا فقدان دور دراز سے درباروں پر حاضری کیلئے آنے والے زائرین مشکلات سے دوچار ہونے لگے۔مزاروں پر نشیوں اوربھکاریوں نے ڈیرے جما لیے ہیں،پینے کا صاف پانی بیت الخلاء کی کمی،صفائی اورسیکیورٹی کے ناقص انتظامات اور ملحقہ قبرستانوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بھرماراور جوتوں کی سیکیورٹی کیلئے اضافی رقم کے مطالبے جیسے مسائل نے زائرین کو پریشان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور زون محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام 85درباروں پر دور دراز سے آنے والے زائرین کو سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں جس وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور دور دراز سے آنے والے زائرین کی تعداد میں بھی دن بدن کمی ہو رہی ہے۔مزاروں پینے کا صاف پانی مہیا نہیں ہے اور نہ ہی سیکیورٹی کا مناسب بندوبست ہے،مزاروں پر آنے والے سائلین کو پاپوش کی حفاظت کرنے والے اور پکا پکایا لنگر فراہم کرنے والے شدید پریشان کرتے ہیں اور مناسب سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے زائرین قیام بھی نہیں کر پاتے کیونکہ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ قیام گاہوں کی مناسب صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بھی زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بیت الخلاء کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ اور درباروں پر نشئیوں نے ڈیرے جما لیے ہیں جس وجہ سے نشئی اور بھکاری بھی زائرین کو شدید پریشا ن کرتے ہیں،جبکہ پاپوش کی حفاظت کرنے والے بھی زائرین کو اپنی طرف مائل کرنے کیلئے دھکم پیل کرتے ہیں اور ایک سب سے بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ درباروں سے ملحقہ قبرستانوں کی مناسب صفائی نہیں کی جاتی جس وجہ سے ڈینگی مچھر پھیلنے کے خطراب بھی لاحق ہیں۔مناسب پارکنگ نہ ہونا اور پارکنگ کی بھاری فیس بھی زائرین کو پریشان کرتی ہے دوسری طرف درباروں پر تعینات منیجرز،کلرکس اور نگران محض اپنے جاننے والوں کو پروٹول دینے اور دفاتر میں بیٹھ گئے ہیں اور نوکری کی طرف توجہ تک نہیں دی جارہی۔جس وجہ سے زائرین مزارات پر حاضری دینے سے کتراتے ہیں ۔اس حوالے سے مؤقف لینے کیلئے ایڈمنسٹر لاہور زون سے متعدد بار رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کا ل موصول نہ کی تو محکمے کے ترجمان آصف اعجاز نے بتایا کہ محکمہ زائرین کی سہولیات کیلئے بھرپور کام کر رہا ہے اور عوام کی کمیٹی بھی بنائی جاتی ہے تاکہ مسائل حل کیے جائیں۔محکمہ اوقاف زائرین کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -