پتنگ بازی کرتے ہوئے پانچ افراد گرفتار

پتنگ بازی کرتے ہوئے پانچ افراد گرفتار

  

لاہور(وقائع نگار) لاہوریوں نے اتوار کا روز بسنت ڈے بنا دیا، پابندی کے باوجود مختلف علاقوں میں پتنگ بازی ہوتی رہی، پولیس نے اقبال ٹاون میں پتنگ بازی کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم شہر میں ماضی کی طرح آج بھی ضلعی انتظامیہ کی پابندی کو لاہوریوں کی طرف سے نظرانداز کرکے پتنگ بازی کی گئی۔ مغلپورہ، نصیر آباد، غازی آباد، وحدت کالونی، مسلم ٹاون، اچھرہ اور مصطفی آباد سمیت دیگر علاقوں میں لاہوریوں نے چھٹی کے دن کو بسنت ڈے بنا دیا۔دوسری جانب پتنگ بازی کی خبر سْنتے ہی پولیس حرکت میں آگئی۔ اقبال ٹاون ڈویڑن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے اْن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -